21 جولائی، 2016، 12:10 AM

ہندوستان کا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

ہندوستان کا ایٹمی عدم پھیلاؤ  کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

ہندوستانی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا ہے کہ ہندوستان ایٹمی عدم پھیلاؤ ( این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا ہے کہ ہندوستان ایٹمی عدم پھیلاؤ ( این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔  ہندوستانی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا کہ نیو کلیئرگروپ میں شمولیت پر چین نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی غیر منصفانہ شرط عائد کردی ہے لیکن ہندوستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ اختلافات دور کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں اور ضروری نہیں کہ چین ہمیشہ این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت کی مخالفت کرے جب کہ این ایس جی کی رکنیت کےلیے ہندوستان  نے بھرپور کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مودی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے این جی ایس میں عدم شمولیت پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

News ID 1865635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha